19 جنوری، 2021، 1:35 PM

پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اورمقابلے سخت ہوں گے

پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اورمقابلے سخت  ہوں گے

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کونٹن ڈی کوک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اورمقابلے سخت ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کونٹن ڈی کوک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اورمقابلے سخت ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان کونٹن ڈی کوک نے ورچول پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا،میزبان اسپنرزہمارے لیے ایک چیلنج ہوں گے ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے، اپنے بالروں سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں،پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے، مسائل کا سامنا نہیں،کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے کرکٹ بھی متاثر ہوئی ہے، طویل مدت کے بعد جنوبی افریقہ کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔

جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی پاکستان میں پہلے نہیں کھیلے، اس کو دیکھتے ہوئے بھرپور تیاری کی ہے۔ کونٹن ڈی کوک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ذاتی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، پاکستانی اسپنرز کے خلاف بھی تیاری کررہے ہیں، ٹیم کا ہر کھلاڑی ہی رن کرنا چاہتا ہے اور اسی کے لیے تیاری کررہے ہیں، اپنے بولرز کو بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔

News Code 1904879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha