16 جنوری، 2021، 10:18 PM

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بیشتر کوئلہ کانیں بند ہوگئي ہیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بیشتر کوئلہ کانیں بند ہوگئي ہیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مارگٹ اور مارواڑ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بیشتر کوئلہ کانیں بند ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مارگٹ اور مارواڑ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بیشتر کوئلہ کانیں بند ہوگئی ہیں ۔ صدر کان لیبر یونین کا کہنا ہے کہ تین سو سے زائد کوئلہ کان بند ہونے سے کان کن بے روزگار ہوگئے۔ پاکستان کے محکمہ معدنیات کا کہنا ہے کہ حکومت کانکنوں کی حفاظت کے لئے نئی ایس او پیز بنا رہی ہے، نئی ایس او پیز تک کچھ مائنز مالکان نے کوئلہ کانیں بند کردی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ مارواڑ اور مارگٹ میں سکیورٹی خدشات پر کچھ کوئلہ کانیں بند ہیں، مچھ اور اس کے گردونواح میں کوئلہ کانوں میں کام ہورہا ہے۔

News ID 1904843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha