بھارت میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوگئے

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نوزائیدہ بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نوزائیدہ بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ اطلاعات  کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ضلع بھنڈارا کے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا جس میں سک نیو بارن کیئر یونٹ میں موجود 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوگئے۔ ڈیوٹی پر موجود نرس وارڈ میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود 17 نو زائیدہ بچوں میں سے صرف 7 کو ہی بچاسکی۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس پر اسپتال کے حکام اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی مدد سے قابو پایا گیا۔

News Code 1904742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =