7 جنوری، 2021، 10:30 AM

مالی میں شادی کی تقریب پر فرانس کے جنگی طیاروں کی بمباری میں 20 افراد ہلاک

مالی میں شادی کی تقریب پر فرانس کے جنگی طیاروں کی بمباری میں 20 افراد ہلاک

مالی میں شادی کی تقریب پر فرانس کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالی میں شادی کی تقریب پر فرانس کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق مالی کے دارالحکومت بماکو سے 600 کلومیٹر دور واقع گاؤں پر فرانس کے جنگی طیاروں نے حملے کیے۔ حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20  افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملہ انٹلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنا پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا جس میں شہریوں کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی طیاروں نے ایک ایسے گھر کو نشانہ بنایا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی اور مرنے والے گاؤں کے نہتے شہری تھے۔

ادھر مالی میں اقوام متحدہ کے مشن نے بھی گاؤں پر فضائی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ اسی طرح مالی کی حکومت نے بھی اس واقعے پر چپ سادھ رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز داعش نے مالی میں ایک کارروائی کے دوران فرانسیسی فوج کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔

News Code 1904705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha