مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں کشمیر کالونی کے ایک گھرمیں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں ایک گھر میں آگ لگ گئی، آتش زدگی کے باعث تین بچے جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ، ثانیہ ، عمامہ کے نام سے ہوئی جو تینوں بہن بھائی ہیں جب کہ زخمیوں کی شناخت فیاض ، سعیدہ اورسلمٰی کے نام سے ہوئی جنہیں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
![کراچی میں گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق کراچی میں گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق](https://media.mehrnews.com/d/2017/03/24/3/2414714.jpg)
کراچی میں کشمیر کالونی کے ایک گھرمیں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
News ID 1904584
آپ کا تبصرہ