مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سیاستداں چین کے خلاف پابندیاں عائد کرکے خود اپنے ہی ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ چین کے خلاف حالیہ امریکی پابندیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے چینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا کرکے امریکی سیاستدان خود اپنے ہی ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اگرچہ اس وقت امریکہ میں صدارتی اقتدار کی منتقلی میں صرف چند روز رہ گئے ہیں لیکن پھر بھی امریکی حکام کی جانب سے چین سمیت دیگر ممالک کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے چینی اہلکاروں پر ویزا پابندیوں کا اعلان کیا، جبکہ اس سے قبل امریکی وزارت تجارت بھی چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر چکی ہے۔
اس کے جواب میں چینی ذرائع نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات سے ایسا لگتا ہے جیسے ٹرمپ انتظامیہ چین پر پابندیاں عائد کرنے کےلیے ہر قسم کے حربے استعمال کر رہی ہے۔
بین الاقوامی تعلقات میں پابندیاں عائد کرنے کا " واحد " انتخاب تنازعات کے حل کےلیے درکار فہم و فراست اور سمجھ بوجھ سے محرومی کا مظہر ہے۔ " طویل المیعاد بنیادوں پر پابندیاں عائد کرنے کے عادی امریکی سیاستدان خود امریکی ساکھ کو مجروح کر رہے ہیں اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں"۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں عالمی برادری بھی پابندیوں جیسے یک طرفہ امریکی اقدامات سے نالاں نظر آتی ہے۔ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا معاملہ ہو یا پھر چین مخالف امریکی اقدامات، عالمی برادری کی جانب سے امریکہ کی بالادستی کے نظریہ کو ہمیشہ ناپسند کیا گیا ہے۔
چینی حکام کے مطابق امریکی اقدامات اسے عالمی سطح پر تیزی سے تنہائی کی جانب دھکیل رہے ہیں، جو امریکی مفادات کےلیے نقصان دہ ہے۔
آپ کا تبصرہ