3 دسمبر، 2020، 2:47 PM

ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکتا ہے

ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے سربراہ نے ترکی کے وزیر خزانہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے سربراہ محمود واعظی  نے ترکی کے نئے وزیر خزانہ لطفی الوان  کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکتا ہے۔ محمود واعظی نے ترک کے نئے وزیر خزانہ کو اس عہدہ پر فائز ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ اور تہران کے درمیان  سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات گہرے اور دوستانہ ہیں اور دونوں ممالک باہمی مفادات کے پیش نظر تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے سکتے ہیں۔

محمود واعظی نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی شرائط کے پیش نظر دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ واعظی نے دونوں ممالک کے اقتصادی کمیشنوں کو بھی اہم قراردیا۔

ترکی کے نئے وزیر خزانہ نے بھی ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران کو ترکی کا دوست اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ لطفی الوان نے کہا کہ میں اپنے دور میں تہران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھر پور تلاش و کوشش کروں گا۔

News Code 1904213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha