29 نومبر، 2020، 6:54 PM

دشمن کو قوی اور مضـبوط رد عمل کے ذریعہ ہی پشیمان کیا جاسکتا ہے

دشمن کو قوی اور مضـبوط رد عمل کے ذریعہ ہی پشیمان کیا جاسکتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو کمزور سیگنل بھیجنے سے پرہیز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو قوی اور مضبـوط رد عمل کے ذریعہ ہی پشیمان کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو کمزور سیگنل بھیجنے سے پرہیز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو قوی اور مضبـوط رد عمل کے ذریعہ ہی پشیمان کیا جاسکتا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے پارلیمنٹ کے دن کی آمد اور شہید آیت اللہ مدرس کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید آیت اللہ مدرس ایک عظيم مجاہد تھے جنھوں نے عوام کی نمائندگی کا فریضہ احسن طریقہ سے انجام دیا اور وہ ہر دور اور ہمیشہ ہمارے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ایک بار پھر ایرانی عوام  سے ایک عظيم ، لائق اورملک و قوم کے ہمدرد مدیرکو چھین کر عظیم دکھ پہنچایا ہے شہید کے غم سے ہمارے دل رنجیدہ  اور درد میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ دشمن ہم سے ہماری علمی پیشرفت اور ترقی کو سلب کرنا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے وہ ہمارے سائنسدانوں اور دانشوروں کو اپنی بربریت ، جارحیت اور بزدلانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی علمی پیشرفت کا سلسلہ مسلسل جاری رہےگا اور شہید فخری زادہ کے شاگرد ان کے کام کو متوقف نہیں ہونےدیں گے۔

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ہمیں دشمن کو کمزور سیگنل نہیں بھیجنا چاہیے ہم گذشتہ 4 دہائیوں سے دشمن کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بناتے چلے آرہے ہیں اور آئندہ بھی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ قالیباف نے کہا کہ ہمارے دانشوروں اور سائنسدانوں پر چھپ کر حملہ کرنا ہمارے دشمن کی کمزوری کی علامت ہے۔ قالیباف نے کہا کہ شہید محسن فخری زادہ کے خون کی برکت سے ایران کے جوہری پروگرام پر لگے تالے باز ہوجائیں گےاور دشمن کی پابندیوں سے عبور کرنے کی راہیں بھی کھل جائیں گی۔

News Code 1904154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha