26 نومبر، 2020، 10:51 AM

امریکی فوج شام کی دولت و ثروت اور تیل لوٹنے میں مشغول/ شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مذمت

امریکی فوج شام کی دولت و ثروت اور تیل لوٹنے میں مشغول/ شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مذمت

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج شام کی دولت و ثروت اور تیل لوٹنے میں مشغول اور مصروف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج شام کی دولت و ثروت اور تیل لوٹنے میں مشغول اور مصروف ہے۔

انھوں نے کہا کہ بعض تسلط پسند ممالک شامی عوام کے خلاف  یکطرفہ پابندیاں عائد کرکے شام کے آوارہ وطن اور پناہگزینوں کی وطن واپسی کی کوششوں میں خلل ڈال رہے ہیں۔

تخت روانچي نے کہا کہ شامی عوام کو اس وقت عالمی حمایت کی ضرورت ہے شامی عوام کورونا وائرس سے بھی دیگر ممالک کی طرح لڑ رہے ہیں ایسی صورتحال میں امریکہ کی جانب سے شامی عوام  کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

News ID 1904089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha