مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں جاری عام انتخابات میں میانمار کی سربراہ آنگ سان سوچی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق میانمارکی حکمراں جماعت نے412 میں سے 346 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، میانمار میں حکومت بنانے کے لیے 322 نشستوں پر کامیابی درکار ہوتی ہے۔
ذرائع کے مطابق میانمار کی اپوزیشن جماعت یو ایس ڈی پی نے 24 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، میانمار میں 64 نشستوں کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار میں 8 نومبر کو عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ