30 اکتوبر، 2020، 5:31 PM

سپاہ کا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو معاشی پیکیجز دینے کا اعلان

سپاہ کا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو معاشی پیکیجز دینے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ سپاہ کی طرف سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو معاشی پیکیجز دیئے جائيں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ سپاہ کی طرف سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو معاشی پیکیجز دیئے جائيں گے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے ایران کے تمام صوبوں کے کمانڈروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا سپاہ کی اہم ماموریت ہے اور سپاہ نے ہمیشہ اپنی ماموریت کو احسن طریقہ سے انجام دیا ہے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہمیں پہلے مرحلے میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کو صحیح اور سالم افراد سے الگ کرنا ہوگا اور کم درآمد افراد کو طبی پیکیجز کے ساتھ ساتھ معاشی پیکیجز بھی دیئے جائيں گے۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ کے تمام اسپتالوں کو صحت کے مراکز میں تبدیل کرکے کورونا سے متاثرہ افراد کو خدمت بہم پہنچائی جائےگی۔ سپاہ کے سربراہ  نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر جہاں بھی انتظامی امور کے لئے پولیس کو سپاہ کی ضرورت ہوئی وہاں سپاہ انھیں بھر پور تعاون  فراہم کرےگی۔

News Code 1903685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha