24 اکتوبر، 2020، 10:52 AM

امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ

امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ

امریکہ میں گزشتہ روز 83 ہزار 10 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ روز 83 ہزار 10 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

امریکی سرجن جنرل نے اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ شرح اموات میں کمی سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ایسا اسپتالوں میں اچھی طبی سہولیات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 28 ہزار381 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی تعداد 86 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 20 لاکھ 3 ہزار 60 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 42 ہزار 874 ہو گئی ہیں۔

News ID 1903578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha