19 اکتوبر، 2020، 1:49 PM

یورپ میں کورونا وائرس کےکیسز میں 44 فیصد اضافہ

یورپ میں کورونا وائرس کےکیسز میں 44 فیصد اضافہ

کورونا وائرس نے یورپ میں ایک بار پھر سر اٹھا لیا، یورپ میں گزشتہ ہفتہ کورونا وائرس کےکیسز میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس نے یورپ میں ایک بار پھر سر اٹھا لیا، یورپ میں گزشتہ ہفتہ کورونا وائرس کےکیسز میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپ میں کورونا سےڈھائی لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں، کئی یورپی ملکوں میں وبا کی روک تھام کیلئے نئی پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔

بیلجیئم میں آج سے ملک بھر میں رات کا کرفیو نافذ ہوگا جبکہ کیفے اور ریسٹورنٹس بھی چار ہفتوں کیلئے بند کر دیے گئے ہیں۔

سوئزر لینڈ میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر بند عوامی جگہوں پر ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کی گئی ہے اور 15 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

فرانس میں پیرس سمیت 9 شہروں میں پہلے ہی رات کا کرفیو نافذ ہے۔

ذرائع  کے مطابق یورپ، بھارت، برازیل اور امریکہ میں نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے باعث دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

News ID 1903504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha