9 اکتوبر، 2020، 12:43 PM

امریکہ میں مشی گن کے گورنر کے اغوا کا منصوبہ ناکام

امریکہ میں مشی گن کے گورنر کے اغوا کا منصوبہ ناکام

قانون نافذ کرنے والے امریکی ادارے ایف بی آئی نے گزشتہ روز مشی گن کی خاتون گورنر گریچن وٹمر کو اغوا کرنے کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے امریکی ادارے ایف بی آئی نے گزشتہ روز مشی گن کی خاتون گورنر گریچن وٹمر کو اغوا کرنے کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ تمام افراد دائیں بازو کی ایک سفید فام نسل پرست تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جن کی نشاندہی سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ تبادلہ خیال سے ہوئی۔ بعد ازاں ایف بی آئی نے ان افراد کی نگرانی شروع کردی جس سے معلوم ہوا کہ وہ 3 نومبر کو امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ٹرمپ مخالف سیاستدانوں کو اغوا کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ گریچن وٹمر کو اغوا کرنے کا منصوبہ تقریباً مکمل کرچکے ہیں۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر پہلی کارروائی میں 6 اور دوسری کارروائی میں 7 افراد حراست میں لیے گئے۔

واضح رہے کہ وٹمر کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ صدر ٹرمپ پر اکثر کڑی تنقید کرتی رہتی ہیں۔

News Code 1903344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha