مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد کووِڈ 19 نے وائٹ ہاؤس کے عملے اور امریکی فوجی قیادت کو بھی اپنا شکار بنانا شروع کردیا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ ایڈمرل چارلس رے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد یو ایس جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی اور دیگر اہم فوجی سربراہان نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر، جو امریکی صدر کی تقریریں بھی لکھتے ہیں، گزشتہ روز اپنے کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور خود کو قرنطینہ کرنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ انہیں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے پانچ روز ہوچکے ہیں۔
جولائی کے مہینے میں اسٹیفن ملر کی 97 سالہ دادی مسز گلوسر کا انتقال بھی کورونا وائرس سے ہوا تھا۔ یہ خبر چھپانے کے باوجود پھیل گئی تھی۔
آپ کا تبصرہ