18 ستمبر، 2020، 12:08 PM

فرانس میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آگئے

فرانس میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آگئے

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 ہزار 593 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 ہزار 593 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ فرانسیسی حکومت کے فیصلے کے بعد ملک میں کورونا ٹیسٹ مفت کئے جارہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کی ابتدا کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ افراد ایک دن کے دوران کورونا سے متاثر ہوئے۔ کورونا ٹیسٹ مفت ہونے کے باعث ٹیسٹنگ سینٹرز پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

فرانس کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 12 لاکھ کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جس میں سے 5.4 فیصد مثبت آئے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 481 ہو گئی ہے جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد31 ہزار 95 ہے۔

News Code 1903000

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha