25 اگست، 2020، 2:41 PM

برطانوی حکومت کا فیس بک اور گوگل پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور

برطانوی حکومت کا فیس بک اور گوگل پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور

برطانوی حکومت امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں فیس بک اور گوگل پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکومت امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں فیس بک اور گوگل پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔ اطلاعات  کے مطابق وزیر خزانہ رشی سنک فیس بک اور گوگل جیسی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ اس مد میں متوقع صرف 500 ملین پاؤنڈ سٹرلنگ (654 ملین ڈالر ) سالانہ آمدنی ہے جو ملک کو درپیش 200 ارب پاؤنڈ سٹرلنگ کے قرضہ کے مقابلے میں معمولی رقم ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹیکس برطانیہ کے یورپی بلاک سے انخلاءکے بعد امریکہ کے ساتھ متوقع تجارتی معاہدے میں بھی رکاوٹ بن سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز پر ٹیکس عائد کرنےکے بارے میں عالمی سطح پر بات چیت میں سستی کے باعث برطانیہ نے رواں سال اپریل میں ڈیجیٹل سروسز ٹیکس متعارف کرایا جس کے زمرے میں آنے والی فیس بک اور گوگل سمیت بیشتر امریکی کمپنیاں ہیں۔

جن سے سالانہ صرف 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ٹیکس وصول ہونے کا امکان ہے جس کا ملکی معیشت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔ دوسری جانب فرانس اور دیگر ممالک بھی اسی طرح کے ٹیکسوں کو اپنا چکے یا ان پر غور کر رہے ہیں۔ 

News ID 1902511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha