مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے علاقےادھم پور میں بھارتی ایئرفورس کے اہلکارنےخودکشی کرلی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ایئرفورس اہلکارنے ادھم پورایئرفورس اسٹیشن پر دوران ڈیوٹی خودکشی کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جنوری 2007 سےاب تک بھارتی فورسزکے 462 اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ