7 اگست، 2020، 12:55 PM

یمن پر سعودی عرب کی تازہ بربریت اور جارحیت میں 9 افراد شہید 12 زخمی

یمن پر سعودی عرب کی تازہ بربریت اور جارحیت میں 9 افراد شہید 12 زخمی

یمن کے نہتے عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے تازہ مجرمانہ ہوائی حملے میں یمن کے 9 شہری شہید اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے نہتے عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے تازہ مجرمانہ ہوائی حملے میں یمن کے 9 شہری شہید اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ الجوف کے المعاطرہ علاقہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 9 شہری شہید اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں زيادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ یمن کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر ایک طرف سعودی عرب کے بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی بھی جاری ہے۔

News ID 1902116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha