23 جولائی، 2020، 10:58 AM

برازیل کےصدرکا تیسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

برازیل کےصدرکا تیسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

برازیل کےصدر جائیر بولسونارو کا تیسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کےصدر جائیر بولسونارو کا تیسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ 7 جولائی کو برازیلین صدر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونےکی تصدیق ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق برازیلین حکام کی جانب سے صدرولسونارو کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔

صدر بولسونارو کورونا وائرس کو عام فلو کہہ چکے ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ برازیل کوروناو آئرس میںم بتلا افراد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 66 ہزار 532 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہزار 597 تک پہنچ گئی ۔

News ID 1901774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha