20 جولائی، 2020، 12:13 PM

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک

پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیرمیں نکیال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیرمیں  نکیال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاڑی موہڑہ سے کوٹلی جارہی تھی کہ پیر نسوڑہ پہاڑی سے نیچے کھائی میں گر گئی، حادثے میں خاتون اور بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ خاندان شناختی کارڈ بنوانے کوٹلی جا رہا تھا، تمام افراد کا تعلق موہڑہ دھروتی کے علاقے سے ہے۔

News ID 1901710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha