18 جولائی، 2020، 11:35 AM

امریکہ کے 3 اراکین کانگریس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کا بل پیش کر دیا

امریکہ کے 3 اراکین کانگریس نے ترکی پر پابندیاں لگانے کا بل پیش کر دیا

امریکہ کے 3 اراکین کانگریس نے روس سے ایس 400 میزائل ڈیفنس نظام خریدنے پر ترکی پر پابندیاں لگانے کا بل پیش کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے 3 اراکین کانگریس نے روس سے ایس 400 میزائل ڈیفنس نظام خریدنے پر ترکی پر پابندیاں لگانے کا بل پیش کر دیا ہے۔ ری پبلکن کانگریس مین ایڈم کنزینگر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر اور ری پبلکن مائیکل مک کال کےساتھ مل کر ایوان میں بل پیش کیا ہے۔

بل میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روس سے یہ جدید ہتھیار لینے پر ترکی کیخلاف پابندیاں عائد کرے، امریکہ اور ترکی دونوں ہی نیٹو اتحادی ہیں۔

News ID 1901662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha