14 جولائی، 2020، 7:02 PM

ایران ایک عالمی بدمعاش اور شر پسند کو اپنے مفادات کمزور کرنے کی اجازت نہیں دےگا

ایران ایک عالمی بدمعاش اور شر پسند کو اپنے مفادات کمزور کرنے کی اجازت نہیں دےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ایک عالمی بدمعاش اور شر پسند کو عالمی سطح پر خوف و ہراس پیدا کرکے اپنے مفادات کمزور کو کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ٹوئیٹر پرایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ایک عالمی بدمعاش اور شر پسند کو عالمی سطح پر خوف و ہراس پیدا کرکے اپنے مفادات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ پانچ برسوں میں یکطرفہ طور پر معاہدے پر عمل درآمد کیا ہے جبکہ فریق مقابل نے معاہدے پر عمل نہیں کیا جبکہ امریکہ نے متعدد بار معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے ، یورپی ممالک نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران عالمی سطح پر خوف و ہراس پیدا کرنے والے عالمی شرپسند اور بد معاش کو ایرانی مفادات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔

News Code 1901591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha