11 جولائی، 2020، 10:01 AM

نیپال نے بھارتی نجی نیوز چینلز پر پابندی عائد کردی

نیپال نے بھارتی نجی نیوز چینلز پر پابندی عائد کردی

نیپال میں کیبل اور سیٹلائٹ ٹیلی وژن کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں ںے نیپالی وزیر اعظم کے خلاف " قابل اعتراض " مواد اور جھوٹا پروپیگنڈے نشر کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی نجی نیوز چیلنز پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں کیبل اور سیٹلائٹ ٹیلی وژن کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں ںے نیپالی وزیر اعظم کے خلاف  " قابل اعتراض " مواد اور جھوٹا پروپیگنڈے نشر کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی نجی نیوز چیلنز پر پابندی عائد کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی چینل زی نیوز پر نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے  نیپال میں تعینات چین کی  سفیر ہو یان ژی کے ساتھ  جنسی تعلقات کی خبر چلائی تھی۔ چینل نے  یہ دعوی بھی کیا کہ چینی سفیر وزیر اعظم کی جماعت کمیونسٹ پارٹی کے متعدد رہنماؤں سے بھی رابطے میں ہیں۔

 ذرائع  کے مطابق بھارتی میڈٰیا کی جانب سے نیپالی وزیر اعظم کے خلاف قابل اعتراض انداز میں خبریں چلانے پر نیپالی کمپنیوں نے بھارتی چینلز کی بندش کا فیصلہ کیا۔ میکس ڈیجیٹل ٹی وی نامی کمپنی کی نائب چیئرمین دھرپا شرما نے کہا کہ بھارتی چینلز کی جانب سے نامناسب مواد نشر ہونے کے بعد ہم اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہیں کہ عوام تک ایسے مواد کی ترسیل روکی جائے۔  ڈش میڈیا نیٹ ورک نامی ایک اور کمپنی نے بھی بھارتی چینلز کو بند کردیا ہے۔

News Code 1901507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha