10 جولائی، 2020، 12:27 PM

برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 69 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 69 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازيل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 59 ہزار 103 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے برازیل میں اب تک 69 ہزار 254 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 59 ہزار 103 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے برازیل میں اب تک 69 ہزار 254 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے ۔

ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 10 ہزار 843 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 7 ہزار 301 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 11 ہزار 314 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 16 ہزار 448 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 682 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 6 ہزار 216 ہو گئے۔

News Code 1901493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha