2 جولائی، 2020، 6:27 PM

یورپین پارلیمنٹ میں چوری / چور کمپیوٹر، ٹیبلٹس اور دوسرا سامان لے گئے

یورپین پارلیمنٹ میں چوری / چور کمپیوٹر، ٹیبلٹس اور دوسرا سامان لے گئے

یورپین پارلیمنٹ میں چوری ہوئی ہے چور 50 ممبران پارلیمنٹ کے کمپیوٹر، ٹیبلٹس اور دوسرا سامان چرا کر لے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ میں چوری ہوئی ہے چور 50 ممبران پارلیمنٹ کے کمپیوٹر، ٹیبلٹس اور دوسرا سامان چرا کر لے گئے۔ اطلاعات کےمطابق یورپین دارالحکومت برسلز میں قائم پارلیمنٹ میں یہ واردات اس وقت کی گئی جب کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پارلیمنٹ بند تھی اور ممبران گھروں سے کام کر رہے تھے۔ 

مقامی آن لائن اخبار میں شائع شدہ خبر کے مطابق ایک جرمن ایم ای پی نکو سمسٹراٹ نے بتایا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے بعد جب 29 جون کو وہ واپس آئے تو پارلیمنٹ کے کمرے میں موجود ان کی دراز ٹوٹی ہوئی تھی اور اس میں سے دو لیپ ٹاپ غائب تھے۔

اس کی اطلاع انہوں نے اپنے ساتھی ممبران پارلیمنٹ کے واٹس ایپ گروپ پر دی اور اس حوالے سے یوٹیوب پر ایک فلم بھی جاری کی۔ اسی طرح اٹلی سے تعلق رکھنے والی ماسیمو کاسانووا ایم ای پی نے بھی اپنے فیس بک پیج پر مطلع کیا کہ ان کا دراز بھی ٹوٹا ہوا پایا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کہ ان کا کوئی قیمتی سامان تو چوری نہیں ہوا لیکن وہ یہ چیک کر رہی ہیں کہ ان کے کاغذات تو چوری نہیں ہوئے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ایسے ممبران جن کا سامان یا دیگر کاغذات چوری ہوئے ان کی تعداد 50 کے قریب ہے۔

News ID 1901318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha