مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست یوٹاہ کے جنگلات میں آگ لگنے سے 10ہزار ایکڑ اراضی جل گئی۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یوٹاہ کے شہر ساراٹوگا سپرنگس کے قریب جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کئی ہزار ایکڑ زمین پر پھیل گئی جس سے ایک مکان بھی جل گیا۔ اطلاعات کے مطابق امدادی رضاکاروں نے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ