ایران کا منشیات مافیا کے خلاف اقدام اورمقابلہ جاری

ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے نمائندے کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا منشیات مافیا کے خلاف اقدام اور مقابلہ جاری ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے نمائندے کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کا منشیات مافیا کے خلاف اقدام اور مقابلہ جاری ہے ۔ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ عالمی برادری کو منشیات کا مقابلہ کے سلسلے میں اقدامات اور تدابیر کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے منشیات کا استعمال دنیا بھر اور خاص طور پر ترقی پذير ممالک میں بڑھ گیا ہے۔

غریب آبادی نے کہا کہ انھوں نے منشیات کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں منشیات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ایران کی تلاش و کوشش  اور اقدامات کی طرف  اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ 4 عشروں ميں منشیات کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بہت بڑی قربانی پیش کی ہے ایران کو منشیات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بڑا جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ سن 1398 ہجری شمسی میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے 30 جوان شہید اور زخمی ہوئے  اور ایران نے 2319 کارروائیوں کے دوران منشیات کی 1886 عالمی اور علاقائی ٹیموں کو تباہ اور برباد کیا  اور 950 ٹن منشیات کو کشف اور ضبط کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی پالیسی منشیات کے مقابلے پر ہی استوار نہیں بلکہ علاج اور معالجہ پر بھی مبنی ہے۔

News Code 1901186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =