مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کے نئے سفیر رحیم حیات قریشی کے سفارتی اسناد دریافت کرنے کے بعد دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں پر امن و سلامتی کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات برادرانہ اور دوستانہ ہیں۔
صدر روحانی نے کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان چند مہینے کے لئے سرحدوں پر تجارتی معاملات کے متوقف ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدیں کھل گئي ہیں اور باہمی تجارت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ صدر روحانی نے پاکستانی صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ اپنی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدوں پر عمل درآمد اقتصادی تعاون کے فروغ میں مدد ملےگی۔
اس ملاقات میں پاکستانی سفیر نے اپنے سفارتی اسناد صدر روحانی کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے ایران کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ