18 جون، 2020، 1:27 PM

بھارت ، آئرلینڈ، میکسیکو اور ناروے سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکن منتخب

بھارت ، آئرلینڈ، میکسیکو اور ناروے سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکن منتخب

بھارت ، آئرلینڈ، میکسیکو اور ناروے غیر مستقل نشست پر سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت ، آئرلینڈ، میکسیکو اور ناروے غیر مستقل نشست پر سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کو اقوام متحدہ کے 192 میں سے 184 ممالک نے ووٹ دیئے جس کے بعد بھارت یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2022 تک کےلئے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔ ادھر ناروے ، ائیر لینڈ اور کینیڈا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں کینیڈا کو شکست ہوگئی  جس کے بعد آئرلینڈ اور ناروے سلامتی کونسل کے رکن منتخب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بھارت بلا مقابلہ سکیورٹی  کونسل کا غیر دائم رکن منتخب ہوگیا۔

واضح  رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت 1950، 1967، 1972، 1977، 1984، 1991 اور 2011 میں سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو چکا ہے۔

News Code 1900995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha