ہمسایہ ممالک ہمیشہ ایران کی ترجیحات میں شامل / ترک حکام سے گفتگو مفید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے استنبول میں ترک وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات اور گفتگو کو تعمیری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک ہمیشہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے استنبول میں ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو کے ساتھ مذاکرات اور گفتگو کومفید اور تعمیری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک ہمیشہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسلامی جمہویرہ ایران کے وزیر خآرجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام نے باہمی تعاون کے سلسلے میں مفید فیصلے کئے ہیں ۔ ترکی کے  وزیر خارجہ اور اپنے بہترین دوست کے ساتھ  عالمی اور علاقائی سطح پر مذاکرات مفید رہے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی مشاورت ضروری ہے ۔ ظریف نے کہا کہ وہ ترکی کے دورے کے بعد ماسکو کا دورہ بھی کریں گے۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور گفتگو ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔

News Code 1900929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =