31 مئی، 2020، 12:09 PM

بھارت کا پیر سے ملک گیر لاک ڈاؤن نرم کرنے کا اعلان

بھارت کا پیر سے ملک گیر لاک ڈاؤن نرم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو ختم کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو ختم کردیا گیا ہے۔

بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے، تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں تمام ریاستوں اور اداروں کو کھول دیا گیا ہے بلکہ یہ مرحلہ وار ہوگا، جب کہ 30جون تک مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔

امیت شاہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں عبادت گاہیں،ریسٹورنٹس اورشاپنگ مالز کھولے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں ریاستی حکام سے مشورے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جائے گا، میٹروٹرینز اور سینما ہالز کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔

News Code 1900579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha