بھارت میں گرمی کا پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گيا

بھارت میں گرمی کی شدید لہر کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ریاست راجستھان میں گرمی کا پارہ پچاس ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں گرمی کی شدید لہر کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ریاست راجستھان میں گرمی کا پارہ پچاس ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی شدید گرمی ہے ۔ نئی دہلی، ریاست پنجاب، ہریانا اور اتر پردیش کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

گذشتہ روز راجستھان کے علاقے چھورو میں درجہ حرارت پچاس ڈگری کو چھو گیا۔

نئی دہلی میں بھی پارہ 47 اعشاریہ 6 ڈگری کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچا، گلوبل ویدر ویب سائٹ کے مطابق منگل کو بھارت کا یہ خطہ دنیا کا گرم ترین خطہ رہا۔بھارت کے شمالی علاقوں میں 29 مئی تک شدید گرم موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

News Code 1900521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha