رہبر معظم کا یوم قدس کی مناسبت سے خطاب کا آغاز/ مسئلہ فلسطین ناقابل فراموش  مسئلہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم قدس کی مناسبت سے ٹی وی پر اپنے براہ راست خطاب میں مسئلہ فلسطین کو دنیائے اسلام کا اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ نے یوم قدس کا شاندار استقبال کرکے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم قدس کی مناسبت سے اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین کو دنیائے اسلام کا اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امت مسلمہ نے یوم قدس کا شاندار استقبال کرکے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مسئلہ فلسطین ناقابل فراموش مسئلہ ہے ۔ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائيلی جرائم میں مغربی ممالک برابر کے شریک ہیں۔مغربی ممالک نے اسرائیل کو ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح کیا۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مسئلہ فلسطین ایک نئےمرحلے ميں داخل ہوگیا ۔ ایران نے تہران میں اسرائیل کا سفارتخآنہ بند کرکے اس کی جگہ فلسطین کا سفارتخانہ قائم کردیا جو اسرائیل کے لئے زبردست دھچکہ ثابت ہوا۔ انقلاب اسلامی کی برکت سے فلسطینیوں کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ۔ ایران نے فلسطینیوں کی حمایت میں کسی بھی قسم کی حمایت سے دریغ نہیں کیا اور ایران کی حمایت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

News Code 1900358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =