برازیل میں کورونا وائرس سے  20 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس سے 20 ہزار 82 ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے 20 ہزار 82  ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔ ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 3 ہزار 99 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 554 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 117 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 940 ہو چکی ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 249 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 29 ہزار 341 ہو گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 585 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 501 ہو گئی۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 971 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

News Code 1900354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =