مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عالمی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے شام کے صدر بشار اسد کو دنیائے عرب کا اہم رہنما قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بشار اسد شام کے قانونی صدر ہیں اور ان کو عہدے سے ہٹانے کے سلسلے میں ایران اور روس کے درمیان اتفاق پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور روس بشار اسد کو شام کا قانونی صدر سمجھتے ہیں اور شام کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ