16 مئی، 2020، 3:36 PM

ملائیشیا کا بھارت سے ایک لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے کا معاہدہ

ملائیشیا کا  بھارت سے ایک لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے کا معاہدہ

ملائیشیا نے بھارت سے ایک لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے جو رواں ماہ اور اگلے ایک ماہ کے دوران مکمل ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا نے بھارت سے ایک لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے جو رواں ماہ اور اگلے ایک ماہ کے دوران مکمل ہوجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد اب مزید بہتری کا اشارہ ہے۔ ملائیشیا نے بھارت سے گزشتہ 5برسوں کے مقابلے میں رواں سال چاول کی خریداری میں تقریباً دوگنا اضافہ کرلیا ہے، جبکہ دیگر برآمدکنندگان میانمار، ویت نام اورکمبوڈیا نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران چاول کو اپنے لیے ذخیرہ کرنے کی خاطر برآمد پر عارضی پابندی عائد کردی تھی۔

دنیا میں سب سے زیادہ چاول برآمد کرنے والے بھارت میں ملائیشیا کی جانب سے بڑی مقدار میں درآمد سے کسانوں کو آسانیاں ہوں گی۔

بھارت کی رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بی وی کرشنا راؤ کا کہنا تھا کہ ملائیشیا بڑے عرصے بعد بھارت سے بڑی مقدار میں خریداری کررہا ہے۔

بی وی کرشنا اور دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جنوب مشرقی ملک کی بھارت سے نئے معاہدے کے بعد چاول کی درآمد رواں برس 2 لاکھ ٹن ہوجائے گی۔

News ID 1900222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha