14 مئی، 2020، 4:46 PM

افغان صدر کا طالبان کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف کارروائی کا حکم

افغان صدر کا طالبان کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف کارروائی کا حکم

افغان صدر اشرف غنی نے افغان فوج کو وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان اور داعش کے رمضان المبارک میں بڑھتے ہوئے وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغان فوج کو وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے رمضان المبارک میں بڑھتے ہوئے وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر اشرف غنی نے کابل کے زچہ و بچہ اسپتال پر حملے کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں واقعہ کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے فوج کو دفاع کی پالیسی کو ترک کرکے طالبان  کے خلاف  کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ادھر افغانستان کے شہر گردیز میں ایک فوجی عدالت پر بارود سے بھرا  ٹرک ٹکرا دیا گیا، زور دار دھماکے میں 5  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ عدالت کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، ترجمان طالبان ذبیح اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز مسلح وہابی دہشت گردوں نے کابل کے زچہ وبچہ اسپتال کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں نرسوں، ماؤں اور نوزائیدہ بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوگئے تھے۔

News Code 1900164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha