12 مئی، 2020، 3:01 PM

کابل میں اسپتال پر بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

کابل میں اسپتال پر بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، حملہ آور اسپتال کے عقب میں واقع گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم ناکامی کی صورت میں بارودی مواد کو دھماکے سے اُڑا کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار سمیت 5 سے زائد افراد  جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حملہ آوروں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

News Code 1900113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha