11 مئی، 2020، 6:27 PM

ایتھوپیا نے کینیا کے طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایتھوپیا نے کینیا کے طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی

افریقی یونین فورس نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق امدادی اشیا صومالیہ لے جانے والے کینیا کے طیارے کو ایتھوپیا کی فوج نے مار گرایا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی یونین فورس نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق امدادی اشیا صومالیہ لے جانے والے کینیا کے طیارے کو ایتھوپیا کی فوج نے مار گرایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق 4 مئی کو اشیائے ضروریہ اور کورونا سے متعلق امدادی سامان صومالیہ لے جانے والا کینیا کا نجی طیارہ ایتھوپیا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افریقی یونین فورس کی ایک رپورٹ  میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طیارے کو ایتھوپیا کی فوج نے خود کش حملہ آور سمجھ کر غلطی سے مار گرایا تھا۔

ایتھوپیا کی فوج نے موقف اختیار کیا کہ طیارے سے متعلق اطلاع نہیں دی گئی تھی، یہ غیر متوقع پرواز تھی اور طیارہ بہت نیچے پرواز کر رہا تھا جس پر گمان ہوا کہ طیارے کو  فوجی اڈے پر گرانے کے لیے ہائی جیک کیا گیا ہے۔

ایتھوپیا کی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ایک غلطی تھی جس پر معذرت خواہ ہیں۔ اگر پہلے سے اطلاع ہوتی کہ نجی طیارہ امدادی سامان لیکر جا رہا ہے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔

News Code 1900089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha