11 مئی، 2020، 6:15 PM

اسپین میں کورونا سے اب تک26 ہزار 621 افراد ہلاک

اسپین میں کورونا سے اب تک26 ہزار 621 افراد ہلاک

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 64 ہزار 663 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 621 ہو چکی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 64 ہزار 663 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 621 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 560 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 19ہزار 70رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 855ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 19ہزار183 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 915 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 688 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 380 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 970ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 569 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 71 ہزار 879ہو گئے۔

برازیل میں کورونا وائرس 11ہزار 123زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 62ہزار 699تک جا پہنچی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار786ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 38ہزار 657ہو گئے۔

News Code 1900085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha