7 مئی، 2020، 12:27 PM

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 546 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک  ہلاکتوں کی تعداد 546 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 564 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 73 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستنا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 564 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 73 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,523 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 38 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 464 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 8 ہزار 640 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 9 ہزار 77، خیبرپختونخوا 3,712، بلوچستان 1,659، اسلام آباد 521، آزاد کشمیر 76 اورگلگت بلتستان میں 388 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 203 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 157، پنجاب میں 175، بلوچستان 22، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا شکار کوئی بھی مریض لقمہ اجل نہیں بنا۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 2 لاکھ 44 ہزار 778 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

News Code 1899981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha