3 مئی، 2020، 1:36 PM

قزاقستان کے صدر نے سینیٹ کی چیئرمین کو عہدے سے ہٹادیا

قزاقستان کے صدر نے سینیٹ کی چیئرمین کو عہدے سے ہٹادیا

قزاقستان کے صدر قاسم جومارٹ تکاویف نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی چیئرمین 56 سالہ دارگا نظربایوف کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان کے صدر قاسم جومارٹ تکاویف نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی چیئرمین 56 سالہ دارگا نظربایوف کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔ قزاقستان میں صدر کے بعد سینیٹ کے چیئرمین کے عہدے کو سب سے طاقتور عہدے کی حیثیت حاصل ہے، صدر کے ہٹتے ہی یا استعفیٰ دیے جانے کے بعد از خود قانونی طور پر سینیٹ کا چیئرمین سربراہ مملکت و ریاست بن جاتا ہے۔ قزاقستان میں صدر کو ہی ریاستی و قانونی حکمران کی حیثیت حاصل ہے، ملک میں وزیر اعظم کا عہدہ نمائشی مانا جاتا ہے جب کہ دوسرا اہم عہدہ سینیٹ کے چیئرمین کا ہوتا ہے۔

News Code 1899887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha