23 اپریل، 2020، 7:55 PM

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کا چین نے فائدہ اٹھانا شروع کردیا

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کا چین نے فائدہ اٹھانا شروع کردیا

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جس سے چین نے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےخلیج ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جس سے چین نے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے باقی دنیا میں تیل کی کھپت انتہائی کم ہو گئی ہے جس سے تیل وافر ہو چکا ہے۔ اس کی ایک وجہ سعودی عرب اور روس کی تیل کی پیداوار کے معاملے پر جنگ بھی ہے۔ ایسے میں جب دنیا کے تیل کے ذخیروں میں جگہ نہیں رہی اور تیل پیدا کرنے والے ملک اونے پونے داموں تیل بیچنے کے لیے بھی تگ و دو کر رہے ہیں، چین نے سستے داموں تیل خرید کر ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق چین گزشتہ سال مارچ کی نسبت رواں سال اس مہینے میں چین نے 4.5فیصد زیادہ تیل درآمد کیا۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 5فیصد زیادہ تیل درآمد کیا گیا۔ حالانکہ اسی دوران چین کورونا وائرس کے خلاف بھی جنگ لڑ رہا تھا۔ذرائع کے مطابق  تیل کی قیمتوں میں ہوشربا کمی جہاں تیل پیدا کرنے والے ممالک کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے وہیں چینی ڈرائیوروں، کیمیکل پروڈیوسرز اور فیکٹریوں کے لیے سنہری موقع ثابت ہو رہی ہے۔کورونا وائرس کے شور کے دوران چین تیزی سے تیل ذخیرہ کر رہا ہے۔

News ID 1899638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha