8 اپریل، 2020، 2:26 PM

امریکی صدر کی عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کی دھمکی

امریکی صدر کی عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس ادارے کے فنڈز روکنے پر غورکریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس ادارے کے فنڈز روکنے پر غورکریں گے۔ اپنی پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر " چین کی جانب داری" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے فیصلوں اور عملی اقدامات میں بہت تاخیر کی جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی ہے۔ امریکی صدر فروری میں بھی عالمی ادارہ صحت کو امریکی فنڈنگ نصف کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

News Code 1899236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha