چین کے شہر شینزن میں جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر پابندی

چین کے شہر شینزن میں مقامی حکومت نے بلیوں اور کتوں سمیت جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے جنوب مشرقی شہرشینزن کی مقامی حکومت نے بلیوں اور کتوں سمیت جنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کردی جس کے بعد یہ پابندی عائد کرنے والا چین کا پہلا شہر بن گیا ہے ۔ اس پابندی کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا اور اگر کوئی جنگلی جانور کا گوشت کھاتا ہوا پکڑا گیا تو اس کو جانور کی قیمت سے تیس فیصد زیادہ جرمانہ ادا کرنا ہو گا ۔ واضح رہے کہ بعض ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس جنگلی جانوروں جیسے پینگولین یا چمگادڑ کے گوشت سے انسانی جسم میں منتقل ہوا ہوگا۔ وائرس پھیلنے کے بعد چینی حکام نے بعض علاقوں میں قائم جنگلی جانوروں اور کتوں کے گوشت کی مارکیٹوں کو بند کرانے کی بھی کوشش کی۔

News Code 1899102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =