31 مارچ، 2020، 3:55 PM

چین میں جنگلات میں لگی آگ کو قابو پانے کے دوران 19 اہلکار ہلاک

چین میں جنگلات میں لگی آگ کو قابو پانے کے دوران 19 اہلکار ہلاک

چین کے جنگلات میں خوفناک آگ کو بجھانے کے دوران اچانک ہوا کا رخ تبدیل ہونے پر فائر بریگیڈ عملے کے 19 اہلکار آگ میں بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  چین کے جنگلات میں خوفناک آگ کو بجھانے کے دوران اچانک ہوا کا رخ تبدیل ہونے پر فائر بریگیڈ عملے کے 19 اہلکار آگ میں بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے سیچووان کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف تھا کہ اس دوران اچانک ہوا نے رخ تبدیل کرلیا جس کے وجہ سے آگے کے شعلے اہلکاروں کے گرد پھیل گئے۔ اہلکاروں کی خود کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

 فائر بریگیڈ کا مزید عملہ اپنے ساتھیوں کو بچانے پہنچا لیکن تب تک آگ کے بلند و بالا شعلوں میں گھرے 19 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں فائر بریگیڈ کا عملہ اور محکمہ جنگلات کے گارڈز  بھی شامل ہیں۔

News ID 1899032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha