31 مارچ، 2020، 10:43 AM

پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1865 ہوگئی/ 25 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1865 ہوگئی/ 25 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1865 ہوگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1865 ہوگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔ پاکستانی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1865 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ ایک مریض دم توڑ گیا، 12 کی حالت تشویشناک ہے اور 58 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے، جہاں 652  افراد میں اس کی تشخیص ہوچکی ہے، سندھ میں 627 ، خیبر پختونخوا میں 221، بلوچستان میں 153 ، اسلام آباد میں 58 ، گلگت بلتستان میں  148 اور آزاد کشمیر میں 6  مریض ہیں۔

News Code 1899021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha