29 مارچ، 2020، 6:56 PM

بھارت میں سکھ گروہ کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد 15 ہزار افراد کا قرنیطنہ

 بھارت میں سکھ  گروہ کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد 15 ہزار افراد کا قرنیطنہ

بھارت میں سکھوں کے مذہبی رہنما گرو بلدیو سنگھ کی کورونا وائرس سے ہلاکت کی وجہ سے تقریباً 15 ہزار افراد کو قرنطینہ میں داخل کیا گیا ہے۔70 سالہ گرو بلدیو سنگھ حال ہی میں اٹلی اور جرمنی سے آئے تھے

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں سکھوں کے مذہبی رہنما گرو بلدیو سنگھ کی کورونا وائرس سے ہلاکت کی وجہ سے تقریباً 15 ہزار افراد کو قرنطینہ میں داخل کیا گیا ہے۔70 سالہ گرو بلدیو سنگھ حال ہی میں اٹلی اور جرمنی سے آئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق  کورونا پھیلانے والے 70 سالہ سکھ گرو بلدیو کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق 70 سالہ سکھ گرو بلدیو سنگھ حال ہی میں اٹلی اور جرمنی سے آئے تھے اور وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک سے آنے کے بعد انھوں نے بھارت کے صوبے پنجاب کے درجنوں گاؤں میں تبلیغی دورے کیے۔ حکام کے مطابق صوبہ پنجاب کے ان درجنوں گائوں میں سخت پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ یہاں موجود افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور کھانا بھی ان کے گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔صوبہ پنجاب کے بانگا ضلع کے مجسٹریٹ گوروجین کا کہنا ہےکہ 15 دیہات کو 18 مارچ سے ہی سیل کرنا شروع کر دیا تھا جب کہ یہاں تقریباً 15 سے 20 ہزار افراد مقیم ہیں۔

News ID 1898989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha