مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے آج رات سے عوامی مقامات بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ برطانیہ میں تمام کلب، بار، ریستوران، سینما اور جم بند رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے اس دوران کام نہ کرنے والے ملازمین کو 80 فیصد تنخواہ بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا چانسلر رشی سونک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شہریوں کی جانب سےحکومت کے مشوروں پر عمل کر کے ہزاروں لوگوں کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث برطانیہ میں مزید 33 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں مجموعی ہلاکتیں 177 ہوگئی ہیں ۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے آج رات سے عوامی مقامات بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
News ID 1898786
آپ کا تبصرہ